ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / شہزادہ محمد کا دورۂ امریکا ختم، صدر اوباما سے اظہارِ تشکر

شہزادہ محمد کا دورۂ امریکا ختم، صدر اوباما سے اظہارِ تشکر

Mon, 27 Jun 2016 17:07:12  SO Admin   S.O. News Service

نیویارک،27جون؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اتوار کو امریکا کے دورے کے اختتام پر صدر براک اوباما کو شکریے کا پیغام بھیجا ہے۔وہ امریکا سے فرانس کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق نائب ولی عہد نے اپنے کیبل پیغام میں کہا ہے کہ میں آپ کے دوست ملک سے روانہ ہوتے ہوئے آپ کا میری اور میرے وفد کی فراخدلانہ اور شاندار میزبانی پر بہت ممنوں ہوں اور اس سلسلے میں تہ دل سے میرا شکریہ قبول فرمائیے۔انھوں نے دورے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں ہونے والی بات چیت سے دونوں ملکوں کے درمیان تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط اور مستحکم ہوں گے اور دونوں ملکوں کے مفادات کے حصول کے لیے آپ اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی قیادت میں باہمی تعاون کو فروغ کو ملے گا۔انھوں نے مزید لکھاکہ میں آپ کی دائمی اچھی صحت اور خوشیوں اور ریاست ہائے متحدہ امریکا کے دوست عوام کی مزید ترقی اور خوش حالی کا متمنی ہوں۔سعودی نائب ولی عہد اور وزیردفاع شہزادہ محمد بن سلمان فرانسیسی صدر فرانسو اولاند اور دوسرے قائدین سیسوموار کو دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعاون کے فروغ سے متعلق امور اور علاقائی تنازعات پر تبادلہ خیال کریں گے۔وہ منگل کو فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں مارک آیرو کے ساتھ سعودی، فرانس مشترکہ کمیٹی کے اجلاس کی میزبانی کریں گے۔شہزادہ محمد بن سلمان جون کے وسط سے امریکا کے سرکاری دورے پر تھے جہاں انھوں نے امریکی صدر براک اوباما ،وزیر دفاع آشٹن کارٹر ،وزیر خارجہ جان کیری اور دوسرے اعلیٰ عہدے داروں کے ساتھ دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ ،یمن اور شام میں جاری بحرانوں سمیت مشرق وسطیٰ کی مجموعی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا تھا۔انھوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بین کی مون سمیت امریکا کی اہم کاروباری شخصیات اور بڑے ٹیکنالوجی اداروں کے سربراہوں سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔


Share: